اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کے 44 انسپکٹرز کو عہدوں پر کنفرم کر دیا گیا،کنفرم ہونے والے تمام افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے ، آئی جی اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چودری نے کہا کہ افسران مزید دلجمعی، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ جذبے سے اپنے فرائض منصبی انجام دیں، عوامی خدمت اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے، شہریوں کی خدمت اور ان کے مسائل کا بروقت ازالہ پولیس افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے، افسران قانون کی بالادستی، میرٹ اور شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے فرائض انجام دیں