اسلام آباد (اردو ٹائمز) پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے تاجروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کو روکنے اور غیرقانونی قرار دینے کے لیے تاجروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، جس میں احتجاج کی کال کو آزادی تجارت اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
جناح سپر مارکیٹ کے صدر نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے اورغیرقانونی قرار دینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں وزارت داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پرامن کاروبار کرنا اور دیگر فرائض کی ادائیگی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، پی ٹی آئی احتجاج سے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہوسکتے ہیں۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ انتظامیہ کو ہدایت کی جائے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور کارکنان کو اس غیرقانونی احتجاج سے روکا جائے، احتجاج کے پیش نظر نقل و حرکت، تجارت، اور املاک کو تحفظ فراہم کیا جائے، احتجاج کی کال کو آزادی تجارت اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا جائے، عدالت غیر قانونی احتجاج کو روکنے اور امن یقینی بنانے کی ہدایت کرے۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download