راولپنڈی (اردو ٹائمز) خیابان سر سید سیکٹر 4-A، ڈھوک نجّو میں شہریوں اور بچوں کا خاموش احتجاج؛ سیاسی نمائندوں کی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے!
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) خیابان سر سید سیکٹر 4-اے، ڈھوک نجّو میں شہریوں اور بچوں کا خاموش احتجاج؛ سیاسی نمائندوں کی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے!
راولپنڈی کے علاقے خیابان سر سید، سیکٹر 4-A، ڈھوک نجّو (یو سی 12) میں شہریوں نے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر خاموش احتجاج کیا۔
اہلِ علاقہ کی گلیاں طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، گھروں میں پانی میسر نہیں جبکہ گیس کی عدم فراہمی نے بھی شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔
مگر سوال یہ ہے کہ آخر یو سی 12 کے سیاسی نمائندے اور فوکل پرسن کہاں ہیں؟
انتخابات کے دنوں میں یہی نمائندے واسکٹیں پہن کر گلی گلی عوام کے پاس ووٹ مانگنے پہنچ جاتے ہیں، بڑے بڑے وعدے کیے جاتے ہیں، لیکن انتخابات کے بعد عوام کو بنیادی سہولیات کے لیے بھی احتجاج کرنا پڑتا ہے۔ افسوس کہ آج تک اہلِ علاقہ کے ان دیرینہ مسائل کے حل کے لیے خاطر خواہ عملی اقدامات نظر نہیں آئے۔
یہ صورتحال متعلقہ سیاسی نمائندوں اور فوکل پرسن کے لیے لمحۂ فکریہ ہے کہ عوام آخر کب تک ٹوٹی گلیوں، پانی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات سے محروم رہیں گے؟
اہلِ علاقہ کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی صاحب اور ایم پی اے ضیاء اللہ شاہ صاحب سے مطالبہ ہے کہ ڈھوک نجّو کی اس صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے، متعلقہ حکام کو متحرک کیا جائے اور علاقے کے دیرینہ مسائل حل کروانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
عوام کو انتخابات کے دنوں کے وعدے نہیں، اپنے مسائل کا عملی حل چاہیے!

