اسلام آباد (اردو ٹائمز) سی ڈی اے نے جی سکس کے علاقے میں واقع افغان شہری امان اللہ کی رہائش سیل کرنے کی کارروائی میں علاقہ پولیس سے مدد طلب کی
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) سی ڈی اے نے جی سکس کے علاقے میں واقع افغان شہری امان اللہ کی رہائش سیل کرنے کی کارروائی میں علاقہ پولیس سے مدد طلب کی۔اس دوران ایس ایچ او تھانہ ویمن نے خواتین پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی میں حصہ لیا۔امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے علاقہ پولیس متعلقہ ایریا میں موجود تھی ۔دوران کارروائی، گھر میں موجود افراد نے ذاتی سامان شفٹ کر دیا کاروائی کے دوران کوئی غیر معمولی سرگرمی یا وقوعہ پیش نہیں آیا۔پولیس حکام کے مطابق دوران کارروائی نہ ہی کوئی چیز قبضہ میں لی گئی اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔

