ہری پور (اردو ٹائمز) حلقہ این اے اٹھارہ ہری پور حسب روایت بابر نواز کا وکیل الیکشن ٹربیونل میں پیش نہ ہوا،
ٹریوبنل جج کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار،
پچھلی 18 سماعت کے دوران دو دفعہ بابرنواز اور دو ہی دفعہ وکیل پیش ہوا اور موصوف مسلسل رائے فرار اختیار کیے ہوئے ہے،
معزز جج نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے آخری چانس دیا اور کہاکہ اگلی تاریخ پر حاضری نہ کی تو کیس پر فیصلہ سنادیا جائے گا،
جبکہ اسد عثمان کی پٹیشن کو بھی عدم پیروی کی وجہ سے خارج کر دیا گیا،
واضح رہے کہ بابرنواز اپنے خلاف کیے ہوئے کیس کے حوالے سے نہ صرف کوئی ریکارڈ پیش کرسکا بلکہ ٹریوبنل سے مسلسل رائے فرار اختیار کیے ہوئے ہے۔دوسری جانب موصوف ٹی وی شو میں دعوے کررہا ہوتا ہے کہ میں ریکارڈ عدالت میں پیش کرونگا۔
رپورٹ ملک رضوان چوہان کرائم رپورٹر