اسلام آباد (اردو ٹائمز) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) — اسلام آباد زون ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کے آرڈرلی روم میں سخت محکمانہ احتساب — 76 سزائیں، 10 ملازمین نوکری سے برخاست 08 کی عہدے میں تنزلی، 58 کے خلاف دیگر محکمانہ سزائیں

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اسلام آباد زون میں محکمانہ احتساب، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل کو یقینی بنانے کے لیے گزشتہ روز محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس سلسلے میں افسران و اہلکاران کی کارکردگی، محکمانہ نظم و ضبط، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی اور عوامی شکایات سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی زیرِ صدارت اردلی روم کے بعد سزاؤں کے متعلق میٹنگ کی۔ میٹنگ میں محکمانہ بے ضابطگیوں، نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں، غیر ذمہ دارانہ و غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل اور عوامی شکایات سے متعلق معاملات کو قواعد و ضوابط کے مطابق زیرِ غور لایا گیا۔

عوامی شکایات اور دیگر محکمانہ معاملات میں متعلقہ افسران و اہلکاران کو Orderly Room میں ذاتی طور پر سنا گیا اور انہیں اپنا مؤقف پیش کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا گیا۔ متعلقہ ریکارڈ اور دستیاب مواد کا جائزہ لینے کے بعد Civil Servants (E&D) Rules, 2020 کے تحت قواعد و ضوابط کے مطابق محکمانہ سزائیں عائد کی گئیں۔

*محکمانہ سزاؤں کی تفصیل*

*Total Punishments — 76*

* 10 ملازمین کو سرکاری ملازمت سے برطرف کیا گیا

* 08 ملازمین کی عہدے میں تنزلی کی گئی

*سرکاری ملازمت سے برطرف کیے گئے ملازمین (10):*

1. حسن علی، سب انسپکٹر

2. محمد سوبان، اپر ڈویژن کلرک

3. طاہر محمود، ہیڈ کانسٹیبل

4. میلون مسیح، ہیڈ کانسٹیبل

5. محمد بلال ولد محمد اختیار، ہیڈ کانسٹیبل

6. طاہر صفیر، کانسٹیبل

7. محمد احمد رضا، کانسٹیبل

8. عاقب محمود، کانسٹیبل

9. طاہر محمود، کانسٹیبل

10. مبشر کاظمی، اے ایس آئی

*عہدے میں تنزلی پانے والے ملازمین (08):*

1. محمد نیاز میر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے ہیڈ کانسٹیبل

2. محمد وسیم اقبال، اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے ہیڈ کانسٹیبل

3. شیراز منظور، اپر ڈویژن کلرک سے لوئر ڈویژن کلرک

4. رضوان علی خان، ہیڈ کانسٹیبل سے کانسٹیبل

5. مسعود احمد، ہیڈ کانسٹیبل سے کانسٹیبل

6. مدثر علی، ہیڈ کانسٹیبل سے کانسٹیبل

7. الماس الیاس، ہیڈ کانسٹیبل سے کانسٹیبل

8. قاسم محمود، ہیڈ کانسٹیبل سے کانسٹیبل

*Remaining Punishments — 58*

* 19 کیسز میں 03 سال کے لیے ترقی روکی گئی

* 27 کیسز میں 02 سال کے لیے ترقی روکی گئی

* 05 کیسز میں 01 سال کے لیے ترقی روکی گئی

* 01 کیس میں پے اسکیل میں 03 مراحل کی کمی کی گئی

* 06 کیسز میں سرزنش کی گئی

احتساب کے ساتھ ساتھ اچھی کارکردگی کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 03 افسران کو Commendation Certificate Class-II (CC-II) سے جاری کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون نے کہا کہ ادارے میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی، بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال، غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر معاملے میں متعلقہ افسران و اہلکاران کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا مکمل موقع دیا گیا اور دستیاب ریکارڈ و شواہد کی روشنی میں قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے کسی بھی عمل میں ملوث افسر یا اہلکار کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون نے واضح کیا کہ اچھی کارکردگی کو بھرپور طور پر سراہا جائے گا، تاہم نظم و ضبط، دیانت داری اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر سمجھوتہ کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

*ترجمان*

*وفاقی تحقیقاتی ادارہ (FIA)*

*اسلام آباد زون*

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download