تحریر: ریحان خان
مکہ مکرمہ، جمعہ، 30 مئی، 2025 (اردو ٹائمز): مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امورِ دینیہ کی صدارت نے رواں سال حج 1446ھ کے موقع پر خطبہ عرفہ کے ترجمے اور نشریات کے لیے ایک بین الاقوامی اقدام کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد 35 زبانوں میں ترجمے کے ذریعے دنیا بھر کے پانچ ملین سے زائد مسلمانوں تک اس پیغام کو پہنچانا ہے۔
یہ منصوبہ صدر امورِ دینیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی زیر صدارت مسجد الحرام میں ان کے دفتر میں منعقدہ اجلاس کے دوران باقاعدہ طور پر شروع کیا گیا۔ اجلاس میں حج سیزن کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور خطبہ عرفہ کے مؤثر ترسیل کے لیے صدارت کی مکمل تیاری کو یقینی بنایا گیا۔
انہوں نے کہا: “یہ اقدام صدارت کے اس مشن کا اہم حصہ ہے جس کا مقصد اللہ کے مہمانوں کے روحانی سفر کو مؤثر بنانا اور اسلام کا معتدل پیغام پوری دنیا میں عام کرنا ہے۔”
اس سال کے حج پروگرام کے تحت خطبہ عرفہ شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید، امام و خطیب مسجد الحرام، پیش کریں گے۔