لاہور (اردو ٹائمز) 25 نومبر 2025۔ ٹیٹرا پیک پاکستان نے حال ہی میں منعقدہ 28ویں سالانہ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کانفرنس میں شرکت کی۔اس موقع پر کمپنی کی نمائندگی ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز پاکستان و مشرقِ وسطیٰ و شمالی افریقہ (مینا ریجن) نور آفتاب اور ٹیٹرا پیک کے سسٹین ایبلٹی منیجر محمد بن شہزاد نے کی۔ یہ کانفرنس بعنوان ‘ابھرتی ہوئی دنیا کے عدم توازن میں پائیدار ترقی ‘ منعقد ہوئی جس کا اہتمام سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) نے کیا۔
تقریب کے دوران ٹیٹرا پیک کے نمائندوں نے ‘گردشی معیشت اور غذائی نظام کا تعلق: پائیدار مستقبل کے لئے پاکستان کے ڈیری سیکٹر میں بڑی تبدیلی ‘کے عنوان سے خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ مزید برآں، کمپنی نے ‘مضبوط ڈیری کے مستقبل: غذائیت، گردشی نظام، اور موسمیاتی اقدام ‘ اور ‘ذمہ داری کا ازسرنو تعین:EPR، ری سائیکلنگ اور مستقبل کی پائیدار پیکیجنگ ‘کے عنوان سے خصوصی سیشنز میں حصہ لیا۔ ان سیشنز میں ڈیری ویلیو چین کو مضبوط بنانے، ری سائیکلنگ کے نظام کو بہتر کرنے اور فوڈ پروڈکشن میں کم کاربن کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر ٹیٹرا پیک کو ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے اشتراک سے اپنے اسکول ری سائیکلنگ آگہی پروگرام پر سسٹین ایبلٹی ایجوکیشن اینڈ کمیونٹی لیڈ اڈاپٹیشن (Sustainability Education & Community-Led Adaptation)کی کٹیگری میں سسٹین ایبلٹی ایوارڈ (Sustainability Award)سے بھی نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ کمپنی کی نوجوان نسل میں ماحولیاتی آگہی کو آگے بڑھانے اور ذمہ دارانہ ویسٹ مینجمنٹ کے فروغ کے کلچر کو پروان چڑھانے سے متعلق کمپنی کی دیرینہ کاوشوں کا اعتراف ہے۔
ٹیٹرا پیک پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اویس بن نسیم نے کہا،”ہماری نظر میں ماحولیاتی اعتبار سے پائیداری کے لیے حکومت، صنعت اور ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان مضبوط اشتراک ضروری ہے۔ ایس ڈی پی آئی میں ہماری شرکت پاکستان کے لیے گردشی معیشت، ڈیری سیکٹر میں بڑی تبدیلی اور موسمیاتی اثرات کا مقابلہ کرنے والے غذائی نظام کو فعال کرنے کے حوالے سے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔”