لاہور (اردو ٹائمز) نابینا مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری، جناح ہسپتال لاہور میں کارنیا ٹرانسپلانٹ سروس شروع کر دی گئی۔

Share

لاہور (اردو ٹائمز)- نابینا مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری، جناح ہسپتال لاہور میں کارنیا ٹرانسپلانٹ سروس شروع کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن، صوبائی وزیر اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی کاوشوں، چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ گوہر اعجاز کی سرپرستی اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے لائسنس کے حصول و PHOTA سے منظوری کے بعد یہ سروس شروع کی گئی ہے۔

پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم کی سرپرستی اور شعبہ چشم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد حماد ایوب کی قیادت میں دو کامیاب کارنیا ٹرانسپلانٹ مکمل کیے گئے ہیں، یہ کامیابی امریکہ سے آنے والے عطیہ شدہ کارنیا کی بدولت ممکن ہوئی جس سے مریضوں کی بینائی بحال ہو گئی ہے۔

اس موقع پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم کا کہنا تھا کہ جناح ہسپتال میں کارنیا ٹرانسپلانٹ سروس کا آغاز ایک تاریخی پیش رفت ہے، اس سے نابینا پن کا شکار غریب مریضوں کو مفت اور معیاری علاج میسر آئے گا اور یہ پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی تربیت اور تحقیق کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہوگی۔

───

*ٹی وی ٹکرز

لاہور- نابینا مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری، جناح ہسپتال لاہور میں کارنیا ٹرانسپلانٹ سروس شروع

لاہور- امریکہ سے آنے والے عطیہ شدہ کارنیا سے دو کامیاب ٹرانسپلانٹ مکمل، مریضوں کی بینائی بحال لاہور- وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن اور چیئرمین گوہر اعجاز کی سرپرستی میں سروس کا آغاز، پرنسپل طیبہ وسیم کی زیر نگرانی آپریشن مکمل

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download