لاہور (اردو ٹائمز) لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، اسکولوں کی رجسٹریشن کو اسکول بس پالیسی سے مشروط

Share

لاہور (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس)لاہورہائیکورٹ نے نئے اسکولوں کی رجسٹریشن کو اسکول بس پالیسی سے مشروط کردیا۔
لاہورہائیکورٹ میں اسموگ کے تدراک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ ”اسکولوں کی رجسٹریشن میں اسکول بسوں کو لازمی قرار دیا جائے“۔
جسٹس شاہد کریم نے یہ بھی واضح کیا کہ ”ہر اسکول کو یہ پالیسی اپنانا ہوگی“ اور نئے اسکولوں کی رجسٹریشن بند کرنے کا حکم دیا۔
علاوہ ازیں عدالت نے 30 دسمبر تک اس حوالے سے ایک پالیسی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ ”پچاس فیصد بچوں کے لیے بس شروع کرنے کا حکم پر عمل کیوں نہیں ہوا؟“ انہوں نے بچوں کی اسکول بسوں کے لیے اقدامات نہ کرنے پر بھی سوالات اٹھائے۔
عدالت نے لاہور میں سیکرٹری اسکولز پر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ”بسوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ سے متعلق تمام ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں“۔
ایم ڈی واسا کو واٹر میٹر کے کام کو دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا گیا۔ وکیل واسا نے بتایا کہ چائنیز کمپنی کے ساتھ پیسوں کے مسائل تھے، اور یہ بھی کہا کہ ”چائنیز کمپنی یہاں اکاؤنٹ کھلوانا چاہتی تھی“۔
جسٹس شاہد کریم نے اس کام کی تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ”اس کو جلدی شروع کریں“، مزید کہا کہ ”اگلے ایک ماہ میں پھر سے سموگ شروع ہو جائے گی“۔
عدالت نے کیس کی سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download