لاہور (اردو ٹائمز) عمران خان کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس، عدالت نے وزیراعظم کو 12 ستمبر کو طلب کرلیا

Share

لاہور (اردو ٹائمز):چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس، عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کو 12 ستمبر کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہتک عزت کے دعوے پرسماعت ہوئی۔
ایڈیشنل سیشن جج یلماز غی نے وزیر اعظم کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کو ویڈیو لنک پر جرح کے لیے 12 ستمبر کو طلب کر لیا ۔
دوران سماعت عمران خان کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔
ایڈیشنل سیشن جج یلماز غی نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر فریقین وکلا 10 بجے عدالت پیش ہوں۔
پس منظر
واضح رہے کہ عمران خان نے اپریل 2017 میں الزام لگایا تھا کہ شہباز شریف نے پاناما لیکس کے معاملے پر چپ رہنے اور موقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے انہیں 10 ارب روپے کی پیشکش کی تھی۔

10 ارب روپے کی پیشکش کے اس الزام پر جولائی 2017 میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے اُس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس دائر کیا تھا۔
بعد ازاں، جون 2020 میں شہباز شریف نے اپنے وکیل مصطفیٰ رمدے کی وساطت سے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی جلد سماعت کی متفرق درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں شہباز شریف نے موقف اختیار کیا تھا کہ ہتک عزت کا دعویٰ 3 سال سے زیر التوا ہے، عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ دعویٰ کی جلد سماعت کی درخواست منظور کی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر درخواست پر سماعت کی جائے۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download