لاہور (اردو ٹائمز) اسلام آباد اورپنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ‘وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد اور حکومت پنجاب کی درخواست پر رینجرز کی تعیناتی اور رینجرز کو قانونی اختیارات کے تحت مکمل معاونت کی اجازت دی گئی ہے’ جاری نوٹیفکشن میں کہا گیا ہے کہ انتشاری اور مسلح جتھوں کےحملوں پر رینجرز اورپولیس مناسب اور ضروری جوابی ایکشن لے اور رینجرزاورپولیس کسی بھی پرتشدد سرگرمی یا خطرے سے نمٹنےکے لیے مکمل اقدامات کرے’ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رینجرز اہلکار امن و امان اورسکیورٹی معاونت کے لیے تمام ضروری ذمہ داریاں سرانجام دیں گے