اسلام آباد (اردو ٹائمز) سی ڈی اے کا اسلام آباد کے شہریوں اور سیاحوں کی سہولت کے لیے الیکٹرک ڈبل ڈیکر بسیں متعارف کرانے کا فیصلہ
شہریوں اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو اسلام آباد کی سیر کے لیے جدید اور ماحول دوست الیکٹرک بسز کی سہولت فراہم ہوگی
شہری اور سیاح ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے اسلام آباد کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں گے
الیکٹرک ڈبل ڈیکر بسیں اسلام آباد کے 15 سے زائد اہم تفریحی، تاریخی اور سیاحتی مقامات سے منسلک ہوں گی
لیک ویو پارک، شکرپڑیاں، پاکستان مونومنٹ، فیصل مسجد، دامنِ کوہ اور ڈی چوک روٹ میں شامل ہوں گے
ڈبل ڈیکر بس سروس شہریوں اور سیاحوں کو دارالحکومت کی خوبصورتی دیکھنے کا نیا اور منفرد موقع فراہم کرے گی
الیکٹرک ڈبل ڈیکر بسوں میں 90 مسافروں کے سفر کی گنجائش ہوگی
شہریوں اور سیاحوں کو جدید سہولیات کی فراہمی سی ڈی اے کی اہم ترجیح ہے۔ سی ڈی اے
الیکٹرک ڈبل ڈیکر بس سروس اسلام آباد کی سیر کو ایک نیا اور منفرد انداز دے گی۔ سی ڈی اے
سی ڈی اے کا مقصد اسلام آباد کو مزید پرکشش اور سیاح دوست دارالحکومت کے طور پر فروغ دینا ہے
شہریوں نے اسلام آباد میں الیکٹرک ڈبل ڈیکر بس سروس متعارف کرانے کے اقدام کا خیرمقدم کیا
سی ڈی اے کا جدید سفری سہولت کے ذریعے اسلام آباد میں سیاحت اور تفریح کو فروغ دینے کا عزم