لاہور(اردو ٹائمز)وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے والٹن روڈ پر میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور پراجیکٹ کا (چیل چوک) کا سنگ بنیاد رکھ دیا،120روز سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت

Share

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے والٹن روڈ پر میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور پراجیکٹ کا (چیل چوک) کا سنگ بنیاد رکھ دیا،120روز سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت
اسحاق شہید فلائی اوور 750میٹر طویل دو لینز پر مشتمل ہوگا،قینچی فیروز پور روڈ کیطرف سے آنیوالی ٹریفک با آسانی ڈیفنس جاسکے گی، والٹن روڈ پر ٹریفک میں کمی آئیگی
میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور بننے سے والٹن روڈ سگنل فری ہوجائیگی،تقریبا 10 لاکھ کی آبادی مستفید ہوگی،بہتر پلاننگ سے پراجیکٹ میں 20 کروڑ روپے کی بچت
والٹن، ڈی ایچ اے او رکنٹونمنٹ میں لکشمی چوک سے بھی زیادہ پانی جمع ہوتا تھا، علاقے میں ڈرینج کے مسائل حل کئے جائیں گے:میڈیا ٹاک

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے والٹن روڈ پر میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور پراجیکٹ (چیل چوک) کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو فلائی اوور پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ کو120روز سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ قینچی فیروز پور روڈ کی طرف سے آنے والی ٹریفک با آسانی ڈیفنس جاسکے گی جس سے والٹن روڈ پر ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئیگی۔فلائی اوور 750میٹر طویل دو لینز پر مشتمل ہوگا، والٹن روڈ اوراس سے ملحقہ تقریباً 10 لاکھ کی آبادی مستفید ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ فلائی اوور کی جگہ پہلے دو پروٹیکٹڈ یوٹرنز بننے تھے جس پر ایک ارب20 کروڑ روپے لاگت آنی تھی۔ سی بی ڈی پنجاب، این ایل سی اور نیسپاک نے فلائی اوور پراجیکٹ کی منصوبہ بندی کی جس سے 20 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی ہیروز اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اس منصوبے کو قوم کے ایک بہادر سپوت میجر محمد ا سحاق شہید کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور بننے سے والٹن روڈ سگنل فری ہوجائے گی۔پہلے والٹن روڈ پر1.2ارب روپے سے 2یوٹرنز بنانے کا ارادہ تھا،لیکن میجر اسحاق شہید فلائی اوور ایک ارب روپے سے بنائیں گے جس سے بچت ہوگی۔میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور بننے سے ٹریفک کا بہاؤ بہتر ہوجائے گا۔گلبرگ سے والٹن تک ٹریفک کے بہاؤ کوبہتر بنانے کے لئے برج بنا رہے ہیں جو 15 فروری تک مکمل ہوجائے گا،دن رات کام جاری ہے۔سی بی ڈی میں 9ارب روپے سے ڈرینج پراجیکٹ پر کام ہورہاہے جس سے والٹن، ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ کی آبادیاں مستفید ہوں گی۔والٹن، ڈی ایچ اے او رکنٹونمنٹ میں لکشمی چوک سے بھی زیادہ پانی جمع ہوتا تھا او رٹریفک کے بہاؤ میں مشکلات ہوتی تھی۔ علاقے میں ٹریفک اور ڈرینج کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔ بڑی امید ہے کہ میجر محمد اسحاق فلائی اوور 120دن سے قبل مکمل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ سی بی ڈی، محکمہ ہاؤسنگ، این ایل سی اور دیگر ٹیمز ملکرماضی کی طرح زبردست فلائی اوور بنائیں گے۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر، سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے، چیئرمین سی بی ڈی، چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی، پراجیکٹ ڈائریکٹر این ایل سی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download