لاہور(اردو ٹائمز)دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست ، الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت سے جواب طلب

Share

لاہور ہائیکورٹ نے دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست پر فریقین سے 6 فروری کو جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف کیس کی سماعت ہوائی، جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری مزمل اختر شبیر کی درخواست پر سماعت کی۔

ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے درخواست گزار کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن ہونے والے ہیں، دفعہ 144 نہیں لگائی جا سکتی، اسلحہ لے جانے کے لیے دفعہ 144 لگانے کی ضرورت نہیں، یہ ایک علیحدہ جرم ہے، اگر دفعہ 144 لگانی تھی تو الیکشن کمیشن خود درخواست دیتا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کو کالعدم قرار دے۔بعدازاں عدالت نے الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ لوکل باڈیز ایکٹ 2021-22 کی بیس سے زائد دفعات آئین اور قانون کے متصادم ہیں، آئین جمہوریت میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کا کہتا ہے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں مالی اختیارات انتظامیہ کو منتقل کئے گئے ہیں، 6 ماہ سے لوکل باڈیز کے امور ضلعی افسران چلا رہے ہیں، مقامی منتخب حکومتیں ختم ہوچکی ہیں لیکن الیکشن نہیں کرائے گئے، الیکشن کمیشن لوکل باڈیز الیکشن 120 روز میں کرانے کا پابند ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کو لوکل باڈیز الیکشن پرانے ایکٹ کے تحت کرانے کا حکم دے، عدالت لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی آئین سے متصادم 20 شقوں کو کالعدم قرار دے۔عدالت نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف سماعت کرتے ہوئے فریقین سے 12 فروری کو جواب طلب کر لیا۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download