اسلام آباد(اردو ٹائمز) جسٹس شاہد جمیل نے استعفیٰ دے دیا،استعفے میں اشعار بھی لکھ دیئے

Share

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

جیو نیوز کے مطابق جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھیج دیا ہے۔

جسٹس شاہد جمیل خان 2014 میں لاہور ہائیکورٹ میں جج کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے اور انہیں 2029 میں ریٹائر ہونا تھا، وہ سنیارٹی لسٹ میں 11 ویں نمبر پر تھے تاہم ان کے استعفے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

جسٹس شاہد جمیل خان نے آئین کے آرٹیکل 206 اے کے تحت استعفیٰ دیا اور انہوں نے لکھا کہ میں نے زندگی کا ایک نیا باب شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنے استعفے میں 4 اشعار بھی لکھے ہیں۔

آزاد کی اک آن ہے محکوم کا اک سال
کس درجہ گراں سیر ہیں محکوم کے اوقات

آزاد کا اندیشہ حقیقت سے منور
محکوم کا اندیشہ گرفتار خرافات

محکوم کو پیروں کی کرامات کا سودا
ہے بندہ آزاد خود اک زندہ کرامات

اقبال ! یہاں نام نہ لے علم خودی کا
موزوں نہیں مکتب کیلئے ایسے مقالات

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download