راولپنڈی (اردو ٹائمز) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں کے دوران تھانہ ویسٹرج ، تھانہ آر اے بازار اور تھانہ ریس کورس کے علاقوں میں تین پولیس مقابلوں میں 3 انتہائی خطرناک اور مطلوب ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے 2 مسروقہ موٹر سائیکل اور ڈیڑھ کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں کے دوران تھانہ ویسٹرج ، تھانہ آر اے بازار اور تھانہ ریس کورس کے علاقوں میں تین پولیس مقابلوں میں 3 انتہائی خطرناک اور مطلوب ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے 2 مسروقہ موٹر سائیکل اور ڈیڑھ کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی, تفصیلات کے مطابق تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں پولیس سے مزاحمت کرنے والا ملزم منعم عرف منیب بٹ زخمی حالت میں گرفتار ہوا، ملزم منعم اقدام قتل، ڈکیتی، وہیکلز چوری اور متعدد دیگر مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا, تھانہ آر اے بازار کے علاقے میں پولیس سے مزاحمت کرنے والا ملزم پرویز عرف جانی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ملزم پرویز عرف جانی قتل، اسلحہ اور منشیات کے مقدمات میں ملوث و سزا یافتہ اور مطلوب ہے, تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں پولیس سے مزاحمت کرنے والا ملزم سبیل حسین زخمی حالت میں گرفتار ہوا, ملزم سبیل حسین منشیات کے مقدمات میں ملوث و سزا یافتہ اور مطلوب ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،