ہیری بروک نے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن وہ بھی 26 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، کپتان بین اسٹوکس صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، تجربہ کار انگلش بلے باز جو روٹ کی ہمت بھی 33 رنز پر جواب دے گئی۔
پہلی اننگز میں 89 رنز کی اننگز کھیلنے والے جیمی اسمتھ صرف 3 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے، ریحان احمد 7، گس ایٹکنسن 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی جانب سے نعمان علی نے 6 اور ساجد خان نے 4 وکٹیں حاصل کی۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم نے جیمی اسمتھ کے 89 اور بین ڈکٹ کے 52 رنز کی بدولت 267 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 6، نعمان علی نے 3 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی ۔قومی ٹیم پہلی اننگز میں سعود شکیل کی 134، ساجد خان کے 48 اور نعمان علی کے 45 رنز کی بدولت 344 رنز پر آؤٹ ہوئی، یوں انہیں مہمان ٹیم پر 77 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ انگلینڈ کی جانب سے ریحان احمد 4، شعیب بشیر 3، گس ایٹکنسن 2 اور جیک لیچ ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، ابتدائی دونوں میچز ملتان میں کھیلے گئے تھے، پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دی تھی۔۔ویلڈن ٹیم پاکستان۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میچ اور سیریز جیتنے پر کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا دیر آید درست آید۔۔ آپ متحد ہو کر کھیلے تو کامیابی نے قدم چومے۔شروع دن سے ہی ٹیم ورک کی ضرورت پر زور دیا اور آج رزلٹ سب کے سامنے ہے۔ تمام کھلاڑیوں اور پوری مینجمنٹ کو مبارک دیتا ہوں۔اس جیت کی ٹیم اور قوم کو بہت ضرورت تھی۔مسائل کا اندازہ تھا۔ ایشوز حل کئے تو رزلٹ آپ کے سامنے ہے۔نئے کپتان کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے۔کپتان جو بھی ہو گا ٹیم کے لئے بہترین ہو گا۔سب نے دیکھا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔ٹیم نے فائٹ کی۔ اچھی جیت ملی اور اس ضمن میں بہت محنت کی گئی۔اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔سنٹرل کنٹریکٹ کے عمل کو جلد حتمی شکل دیں گے۔آج کی فتح سے قوم بہت خوش ہے اور قوم کی خوشی آئندہ بھی برقرار رہنی چاہیے۔جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں دونوں کی ضرورت ہے۔کپتان شان مسعود نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو کھلاڑیوں کے دستخط والی شرٹ دی۔ چیئرمین پی مینجر ٹیم نوید اکرم چیمہ نے کہا سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی بہت حوصلہ افزائی کیا۔چیئرمین پی سی بی نے ٹیم اور کھلاڑیوں کے لئے اچھے اقدامات اور فیصلے کیے ۔ پر زور دیا اور آج رزلٹ سب کے سامنے ہے۔ تمام کھلاڑیوں اور پوری مینجمنٹ کو مبارک دیتا ہوں۔اس جیت کی ٹیم اور قوم کو بہت ضرورت تھی۔مسائل کا اندازہ تھا۔ ایشوز حل کئے تو رزلٹ آپ کے سامنے ہے۔نئے کپتان کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے۔کپتان جو بھی ہو گا ٹیم کے لئے بہترین ہو گا۔سب نے دیکھا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔ٹیم نے فائٹ کی۔ اچھی جیت ملی اور اس ضمن میں بہت محنت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔سنٹرل کنٹریکٹ کے عمل کو جلد حتمی شکل دیں گے۔آج کی فتح سے قوم بہت خوش ہے اور قوم کی خوشی آئندہ بھی برقرار رہنی چاہیے۔جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں دونوں کی ضرورت ہے۔کپتان شان مسعود نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو کھلاڑیوں کے دستخط والی شرٹ دی۔ مینجر ٹیم نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی بہت حوصلہ افزائی کی۔چیئرمین پی سی بی نے ٹیم اور کھلاڑیوں کے لئے اچھے اقدامات اور فیصلے کیے
راولپنڈی ٹیسٹ میں ٹیم ورک اور ٹیم اسپرٹ کے ساتھ پاکستان نے سیریز میں کامیابی حاصل کی، یہ بالکل درست ہے کہ پہلی بار پاکستانی ٹیم متحد ٹیم کے طور پر کھیلی اور ہوم پچز ,ہوم کراؤڈ کا خو ب فائدہ اٹھایایہ کامیابی آنے والے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مدد کرے گی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی پوری انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے ہندوستانی کرکٹ بورڈ کو ایک موثر پیغام بھیجا کہ پاکستان تمام کرکٹ کے لیے محفوظ ملک ہےیہ پیغام اس وقت مزید اجاگر ہوا جب انگلش میڈیا کے اعزاز میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک سادہ مگر متاثر کن تقریب میں سینئر پاکستانی صحافی ساؤتھ ایشین اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے بانی صدر اصغر علی مبارک نے راولپنڈی میں پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ کے موقع پر معروف کرکٹ مصنف سر انتھونی سائلڈ ایونز بیری کے اعزاز میں انکے500ویں ٹیسٹ میچ پر میڈیا ایوارڈتقریب کا اہتمام کیا گیا میڈیا ایوارڈتقریب میں انگلش صحافیوں سر انتھونی سکیلڈ ایونز بیری، تصدق حسین دین، اسٹیفن شیملٹ، سائمن اینڈریو برنٹن، سٹوارٹ آرگیم فارسٹر، سائمن ریگینالڈ وائلڈ، روری اینڈریو ڈالر، فلپ اینتھونی میونتھن، جیونٹن ، میتھیو پیٹر رولر، لارنس بوتھ، گیرج رچرڈ ڈوبیل، کرسٹوفر ایان اسٹاکس نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی ٹیموں کے لیے محفوظ ملک ہے، اس موقع پر تمام مہمان صحافیوں کو پاکستانی عو ام کی طرف سے میڈیا ایوارڈز اورسیونئیرزسے نوازا گیا،جب کہ معروف کرکٹ مصنف سر انتھونی سائلڈ ایونز بیری کو انکے500ویں ٹیسٹ میچ پر ”سر ” کے خطاب سے نوازا گیا۔ انگلش میڈیا نے میڈیا ایوارڈتقریب ,مہمان نوازی اور صدارتی سطح کی سیکیورٹی کے لیے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر میڈیا منیجر شکیل خان،سینئر میڈیا منیجر رضا کچیلو، ارسلان، ادیب کو بھی سووینئرز سے نوازا گیا ۔چئیرمین رسجا شکیل اعوان اور نمائندہ ایشین سپورٹس جرنلسٹ اے پی ایس ایشیا، زاہد فاروق ملک نے ذوالفقار بیگ، عبدالجبار فیصل، خرم شہزاد، نواز گوہر، وقار احمد جاوید خان، عارفہ کریم، عامر ریاض، محمد زاہد خان، اصغر علی مبارک، وسیم قادری اور دیگر کو بھی سووینئرز سے نوازا