راولپنڈی (اردو ٹائمز) سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ایم ٹی سیکشن کا وزٹ، سی پی او نے تھانوں، پولیس لائنز اور پریژن وینز سمیت 24 گاڑیوں کے نئے ٹائرز کی فراہمی و تنصیب کے عمل کا جائزہ لیا، ایس پی ہیڈکوارٹرز نے سی پی او کو پولیس لائنز میں گاڑیوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے حوالے سے بریفنگ دی، سی پی او نے پولیس لائنز اور تھانوں کی گاڑیوں کی مکمل دیکھ بھال، بروقت سروسنگ اور پارٹس کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، تمام سرکاری گاڑیوں کو قابلِ استعمال حالت میں رکھا جائے تاکہ پولیس کی آپریشنل صلاحیت مزید بہتر ہو سکے، سی پی او کی افسران کو ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ایم ٹی سیکشن کا وزٹ کیا، سی پی او نے تھانوں، پولیس لائنز اور پریژن وینز سمیت 24 گاڑیوں کے نئے ٹائرز کی فراہمی و تنصیب کے عمل کا جائزہ لیا، ایس پی ہیڈکوارٹرز نے سی پی او کو پولیس لائنز میں گاڑیوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے حوالے سے بریفنگ دی، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس لائنز اور تھانوں کی گاڑیوں کی مکمل دیکھ بھال، بروقت سروسنگ اور پارٹس کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے، پولیس گاڑیوں کی آپریشنل مینٹیننس اور فٹنس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ فیلڈ ڈیوٹیز اور جرائم کے خلاف کارروائیوں کے دوران پولیس فورس کو مشکلات کا سامنا نہ ہو، تمام سرکاری گاڑیوں کو قابلِ استعمال حالت میں رکھا جائے تاکہ پولیس کی آپریشنل صلاحیت مزید بہتر ہو سکے۔