راولپنڈی (اردو ٹائمز) بلوچستان: سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس) سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں 2 آپریشنز کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں فتنہ الہند کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، اسی طرح ایک آپریشن کے دوران ضلع قلات میں فتنۃ الہند کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں آپریشنز کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد فورسز اور عوام پر حملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے، دونوں علاقوں میں کلیئرنس کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 6 سے 10 مئی کے دوران پاکستان کے ساتھ جنگ میں شکست کے بعد عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا کرنے والے بھارت نے اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے، خصوصاً بلوچستان میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں کو فعال کیا۔

ان سفاک دہشت گردوں نے گزشتہ ماہ خضدار میں اسکول کے بچوں کی بس کو بھی حملے کا نشانہ بنایا، جس میں 7 معصوم طالبات اور ایک طالب علم شہید ہوا تھا، جس کے بعد قومی سیاسی و عسکری قیادت نے دہشت گردوں کے خلاف بےرحمانہ کارروائی کرنے کی منظوری دی تھی۔
گزشتہ ہفتے بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سرکاری افسران کی رہائش گاہوں پر حملے کیے تھے، جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت بلیدی شہید ہوگئے تھے، دہشت گردوں نے افسران کی رہائش گاہیں نذر آتش کردیں اور بینک کو بھی لوٹ لیا تھا۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download