اسلام آباد (اردو ٹائمز) نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس) ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی، پولیس نے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو گزشتہ شب فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا،

جب کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس کی شناخت اور گرفتاری ممکن ہوئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا مقتولہ ثنا یوسف کے ساتھ ذاتی رابطہ تھا اورگزشتہ روز ملزم نے اسلام آباد میں ثنا یوسف کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ متاثرہ ٹک ٹاکر کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سنبل میں مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزم پیر کی شام تقریبا 5 بجے ثنا کے گھر داخل ہوا اور ثنا یوسف پر فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گیا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے ثنا یوسف کے سینے میں دو گولیاں لگیں، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکیں اور دم توڑ گئیں۔

پولیس نے ثنا یوسف کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا تھا۔ تفتیش کے دوران حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو واردات کے وقت سڑک سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مزید یہ کہ آلہ قتل بھی ملزم سے برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور جلد کیس کے دیگر پہلوں کو بھی منظرِ عام پر لایا جائے گا۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download