راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ احسن علی کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، گھر میں چوری کی واردات کرنے والا شخص گرفتار، مسروقہ لیپ ٹاپ، 3 موبائل فون اور رقم برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں چوری کی واردات کرنے والے شخص کوگرفتارکرلیا،زیرحراست شخص سے مسروقہ لیپ ٹاپ، 3 موبائل فون اور رقم برآمد ہوئی، واہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا،ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہناتھاکہ زیرحراست فرد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔