باکو (اردو ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی

Share

باکو(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف نے کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس (کوپ 29)کی سائیڈ لائن پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔
وزیراعظم ہاوس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم کی عالمی رہنماوں کے کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے باکو میں ورلڈ لیڈرز کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے کامیاب انعقاد پر صدرعلیوف کو مبارکباد دی۔
انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے اور اس حوالے سے بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے صدر علیوف کے وژن اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان زہریلی گیسوں کے اخراج میں معمولی حصہ ہونے کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے. انہوں نے آذربائیجان اور عالمی برادری کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق چیلنجز پر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماوں نے پاکستان اور آذر بائیجان کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص اقتصادی اور دفاعی تعاون میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور عوامی روابط کے ساتھ ساتھ ثقافتی تعلقات کی مضبوطی کے عزم کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے پاکستان اور آذربائیجان کے مابین مضبوط تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی میں مشترکہ منصوبوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔دونوں رہنماوں نے مشرق وسطی کی صورتحال اور دیگر علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download