اسلام اباد (اردو ٹائمز) راولپنڈی راجہ بازار، تاجروں کا آئندہ انتخابات میں نئے الیکشن کمیشن اور ازسرنو نئی ووٹر لسٹ پر اتفاق، تاجروں کا اجلاس زیر صدارت صدر انجم پرویز بھٹی کی قیادت میں راجہ بازار کے تاجر رہنما معظم مغل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا،اجلاس کے دوران راجہ بازار کے مختلف مسائل سمیت موٹرسائکل پارکنگ کے چالان کے بارے پر بھی غور و فکر کیا گیا، جبکہ الیکشن 2026/27 کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کے دوران آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس دوران تاجروں نے نئے الیکشن کمیشن اور ازسرنو نئی ووٹر لسٹ ترتیب دے جانے پر اتفاق کیا گیا