اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈاکٹرعبدالقدیرٹرسٹ اسپتال کیس: سپریم کورٹ کا ملزم کو ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے کا حکم

Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عبدالقدیرٹرسٹ اسپتال کی جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کیس میں ملزم کو ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کل تک ڈیڈ عدالت میں جمع نہیں ہوتی تو فیصلہ دیدیں گے۔

ڈاکٹر عبدالقدیرٹرسٹ اسپتال کیس کی جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی۔

وکیل صفائی کا موقف تھا کہ ٹرسٹ میں ہونے والے اقدامات سے ملزم محمدسعید کا کوئی تعلق نہیں، ملزم کے کسی دستاویز پر دستخط نہ کوئی عملی کردار ہے،

پروسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ٹرسٹ ڈاکٹر عبدالقدیر نے اپنی زندگی میں بنایا تھا، ٹرسٹ میں قیصر امین کو شامل کرنے پر ڈاکٹر صاحب دیگر ٹرسٹیز سے ناراض ہوئے، انہوں نے اپنی زندگی میں ہی ستمبر 2021 میں ٹرسٹ اپنی بیٹی کے حوالے کردیا تھا۔

پروسکیوٹر کے مطابق اکتوبر 2021 کو ملزمان نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ بنا کر اسپتال پر قبضہ کی کوشش کی، موجودہ ملزم کا جعلی ٹرسٹ ڈیڈ بنانے میں کردار ہے، ملزمان میں سے کوئی پولیس کو ٹرسٹ ڈیڈ فراہم نہیں کررہا، ملزم محمدسعید سے ٹرسٹ ڈیڈ برآمد کرنا ہے۔

سپریم کورٹ نے ملزم محمدسعید کو ٹرسٹ ڈیڈ کل تک فراہم کرنے کی ہدایت کردی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بولے؛ اگر ملزم محمد سعید ٹرسٹ ڈیڈ فراہم نہیں کرتا تو پھر فیصلہ کردیں گے۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download