اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان ہے تو ہم ہیں، کیونکہ دل تو پاکستانی ہے” — سردار احمد یار ہراج کا جشنِ آزادی پر ولولہ انگیز پیغام
آزاد وطن لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، اس کی حفاظت ایمان کا حصہ اور آئندہ نسلوں کا فرض ہے، نوجوان تعلیم و کردار سے پاکستان کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچائیں — سابق مشیر برائے وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ آج جب پوری قوم ایمان، اتحاد اور قربانی کے جذبے کے ساتھ یہ دن منا رہی ہے تو دنیا کے سامنے یہ پیغام ہے کہ پاکستان نہ صرف ایک حقیقت ہے بلکہ ناقابلِ تسخیر عزم اور نظریے کا نام ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمن کی ہر سازش کو ہم یکجہتی اور حب الوطنی سے ناکام بنائیں گے۔ نوجوان نسل سے انہوں نے اپیل کی کہ وہ اپنی تعلیم، کردار اور محنت کے ذریعے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی نئی بلندیوں تک لے جائیں، کیونکہ مضبوط، خودمختار اور خوشحال پاکستان ہی ہمارے خوابوں کی حقیقی تعبیر ہے۔
—