(اصغرعلی مبارک )
اسلام آباد (اردو ٹائمز); ترک ریسلر رضا کیالپ کا دورہ پاکستان اور ترکی کے درمیان کھیلوں کی سفارتکاری کو اجاگر کرتا ہے۔ ترک ریسلنگ لیجنڈ اور پانچ بار کے عالمی چیمپیئن رضا کیالپ نے اسلام آباد کے دورے کے دوران میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کھیلوں کی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی حکومت پر زور دیا کہ وہ اسکول اور کالج کی سطح پر ریسلنگ کو متعارف کرائے، جس سے نوجوان ٹیلنٹ کو ابھرنے اور پروان چڑھنے کی راہ ہموار کی جائے۔ انہوں نے اپنے دورے کو پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط کھیلوں کے تعلقات کا عکاس قرار دیا انہوں نے کشتی اور دیگر شعبوں میں گہرے دو طرفہ تعاون کی حوصلہ افزائی, کھلاڑیوں کے تبادلے کے ذریعے مضبوط ہونے کی صلاحیت کو نوٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل سفارتکاری کا ایک اہم جز ہے,ریسلنگ اور دیگر کھیلوں کو دوطرفہ تعاون کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، ایتھلیٹک تبادلے کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے، کشتی کے لیے گراس روٹ سطح پر ترقی کی ضرورت ہےسپر ہیوی ویٹ کیٹیگری میں ترک پہلوان رضا کایالپ کی پیدائش 10 اکتوبر 1989 ہے ترک پہلوان نے 2012 لندن ، 2016 ریو اور 2020 ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کے دو تمغے اور ایک چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ ترک پہلوان پانچ بار ورلڈ ریسلنگ چیمپیئن شپ کا چیمپئن اور باکو میں 2015 کے یورپی گیمز میں گولڈ میڈلسٹ بھی ہے ۔ ترک پہلوان گیارہ بار یورپی ریسلنگ چیمپئن شپ جیت چکے ہیں ، جو مقابلے کی تاریخ میں ریکارڈ ہولڈرز میں سے ایک ہے۔ ان کے دیگر اعزازات میں بحیرہ روم کے کھیلوں میں دو گولڈ میڈل جیتنا ہے ۔ ترک پہلوان نے ریو اولمپکس 2016 میں حصہ لیا ،
چاندی ریو 2016 سمر اولمپکس – 130 کلوگرام
کانسی ٹوکیو 2020 سمر اولمپکس – 130 کلوگرام
ورلڈ چیمپئن شپ;
کانسی ہرننگ ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ 2009 – 120 کلوگرام
کانسی ماسکو ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ 2010 – 120 کلوگرام
سونا استنبول ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ 2011 – 120 کلوگرام
چاندی بڈاپسٹ ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ 2013 – 120 کلوگرام
چاندی تاشقند ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ 2014 – 130 کلوگرام
سونا لاس ویگاس ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ 2015 – 130 کلوگرام
سونا پیرس ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ 2017 – 130 کلوگرام
سونا نورسلطان ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ 2019 – 130 کلوگرام
سونا ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ بلغراد 2022 – 130 کلوگرام
چاندی ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ بلغراد 2023 – 130 کلوگرام
یورپی چیمپئن شپ;
سونا یورپی ریسلنگ چیمپئن شپ باکو 2010 – 120 کلوگرام
چاندی یورپی ریسلنگ چیمپئن شپ ڈارٹمنڈ 2011 – 120 کلوگرام
سونا یورپی ریسلنگ چیمپئن شپ بلغراد 2012 – 120 کلوگرام
سونا یورپی ریسلنگ چیمپئن شپ تبلیسی 2013 – 120 کلوگرام
سونا یورپی ریسلنگ چیمپئن شپ ونتا 2014 – 130 کلوگرام
سونا یورپی ریسلنگ چیمپئن شپ ریگا 2016 – 130 کلوگرام
سونا یورپی ریسلنگ چیمپئن شپ نووی سڈ 2017 – 130 کلوگرام
سونا یورپی ریسلنگ چیمپئن شپ کاسپیسک 2018 – 130 کلوگرام
سونا یورپی ریسلنگ چیمپئن شپ بخارسٹ 2019 – 130 کلوگرام
سونا یورپی ریسلنگ چیمپئن شپ وارسا 2021 – 130 کلوگرام
سونا یورپی ریسلنگ چیمپئن شپ بوڈاپیسٹ 2022 – 130 کلوگرام
سونا یورپی ریسلنگ چیمپئن شپ زگریب 2023 – 130 کلوگرام
چاندی یورپی ریسلنگ چیمپئن شپ بخارسٹ 2024 – 130 کلوگرام
یورپی گیمز;سونا باکو یورپی گیمز 2015 – 130 کلوگرام; ترک پہلوان کو اگست 2013 میں نسل پرستانہ ریمارکس کرنے پر چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا تھا ۔