اسلام آباد (اردو ٹائمز) وفاقی حکومت کا بجلی تقسیم کار کمپنیوں اور ہاس بلڈنگ فنانس کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

Share

اسلام آباد  وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور ہاس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کے حوالے سے ناموں کے پینل مانگ لیے گئے جبکہ ہاس بلڈنگ فنانس کارپوریشن(ایچ بی ایف سی)کی نجکاری کے لیے آئی ایف سی بورڈ سے جلد منظوری کے لیے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت ہونے والے نجکاری کمیشن بورڈ کے حالیہ اجلاس میں نجکاری فہرست میں شامل اداروں کی نجکاری سے متعلق پیشرفت کے دوران بتایا گیا کہ ہاس بلڈنگ فنانس کارپوریشن (ایچ بی ایف سی)کی فوری طور پر نجکاری کی جاسکتی ہے اس کے لیے صرف آئی ایف سی بورڈ سے منظوری کی ضرورت ہے اور آئی ایف سی بورڈ کی منظوری کے بعد ایچ بی ایف سی فوری طور پر نجکاری کے لیے تیار ہے۔

اس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایچ بی ایف سی کی نجکاری کے لیے آئی ایف سی بورڈ سے جلد منظوری کے لیے رجوع کیا جائے گا تاکہ ایچ بی ایف سی کی نجکاری کا عمل آگے بڑھایا جاسکے اور یہ ٹرانزیکشن مکمل کی جاسکے۔اجلاس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری سے متعلق پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری بھی ایڈوانس اسٹیج پر ہے اور ڈیسکوز کی نجکاری کے حوالے سے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے ناموں کا پینل مانگ لیا گیا ہے اور آفرز بھی لے لی گئی ہیں۔اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ ڈیسکوز کی نجکاری سے متعلق مالیاتی مشیر کی تقرری کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ اس ٹرانزیکشن کو بھی جلد آگے بڑھایاجاسکے۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download