اسلام آباد (اردو ٹائمز) وزیراعظم کا ڈاکٹر توقیر شاہ کو اہم حکومتی ذمہ داری دینے کا فیصلہ

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز):وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر توقیر شاہ کو اہم حکومتی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ امور سنبھالنے کے لیے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر توقیر شاہ کو اہم حکومتی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہیں وزیر اعظم کا مشیر برائے کابینہ ڈویژن بنایا جا رہا ہے اور ان کا یہ عہدہ وفاقی وزیر کے مساوی ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر توقیر شاہ وزیراعظم آفس، کابینہ ڈویژن امور کے ذمہ دار ہونگے اور وہ شہباز شریف کی ہدایت پر ڈاکٹر توقیر شاہ پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔
ڈاکٹر توقیر شاہ جو ماضی میں موجودہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔ وہ شہباز شریف کے قابل اعتماد ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔
توقیر شاہ بیورو کریسی سے متعلقہ حکومتی امور پر نظر رکھیں گے اور اس کے علاوہ وزیر اعظم کے شروع کردہ منصوبوں کے نگران بھی ہوں گے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر توقیر شاہ ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔ وہ ورلڈ بینک سے پاکستان، افغانستان، الجیریا، ایران اور تنزانیہ کو لیڈ کر رہے ہیں، اور ان کی تعیناتی کی مدت 2027 تک ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم کی ہدایت پر جلد ورلڈ سے مستعفی ہو کر پاکستان میں حکومتی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download