اسلام آباد (اردو ٹائمز) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے ہیں اور ان کا طیارہ نورخان ایئربیس پر لینڈ کرگیا ہے۔

اماراتی صدر کا یہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک نئی جہت قرار دیا جا رہا ہے۔ شیخ محمد بن زاید النہیان کا پاکستان کا دورہ دونوں ملکوں کے مابین طویل المدتی برادرانہ و دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ معزز مہمان کی پاکستان آمد کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، قبل ازیں وفاقی داراالحکومت کی انتظامیہ نے آج اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان بھی کیا تھا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدرکے ہمراہ وزرا اور سینئرحکام پرمشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ اس اہم دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے اور عالمی سطح کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متحدہ عرب امارت کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اہل پنجاب کی جانب سے انہیں خوش آمدید کا پیغام دیا ہے۔

اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارت کے درمیان تعلقات لازوال اور بے مثال ہیں۔ قابل احترام اماراتی صدر کا پہلا سرکاری دورہ باعث فخر ہے، ہم انہیں پاکستان سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔

مریم نواز نے کہا کہ صدر محمد بن زاید النہیان کا دورہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا ۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download