اسلام آباد (اردو ٹائمز) طالبہ سے مبینہ زیادتی کا معاملہ، راولپنڈی سے گرفتار طلبا کی تعداد سامنے آگئی

Share

اسلام آباد:پولیس نے نجی کالج میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے خلاف راولپنڈی میں سراپا احتجاج طلبا میں سے 380 کو گرفتار کرلیا اور 1500 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف آٹھ مقدمات درج کیے ہیں۔
پولیس نے کہا کہ مظاہرین نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی، ریاستی امور میں مداخلت کی، املاک کو نقصان پہنچایا اور نذر آتش کیا، پولیس موبائل وین پر پتھراؤ کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا اور دہشت پھیلا دی، طلبا نے زبردستی ہاسٹل کے احاطے میں داخل ہونے کے بعد ہاسٹل میں توڑ پھوڑ کی، پتھراؤ کیا اور وہاں موجود گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ابتدائی طور پر عمارت میں محصور اساتذہ اور عملے کو باہر نکالا۔ پولیس نے بتایا کہ مقدمات ایئرپورٹ، گوجر خان، صدر (واہ)، مورگاہ اور نصیر آباد سمیت مختلف تھانوں میں درج کیے گئے ہیں۔
ادھر ہجوم پر قابو پانے کے لیے مری روڈ سے فیض آباد جانے والی سڑک کو کنٹینرز لگا کر جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
یہ مظاہرے ریپ کے الزامات کے حوالے سے صوبے بھر میں جاری بدامنی کے درمیان سامنے آئے ہیں جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئے تھے جس سے طالب علموں کو حالیہ دنوں میں مختلف شہروں میں متعدد مظاہرے کرنے پر آمادہ کیا گیا تھا۔
منگل کو لاہور میں پرتشدد مظاہروں میں چار پولیس اہلکاروں سمیت دو درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download