اسلام آباد (اردو ٹائمز): (پ ر: مورخہ، 27 مارچ 2025): چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کے ملازمین اور اسلام آباد کے عوام کو بہتر اور جدید صحت کی سہولیات کی فراہمی سی ڈی کی نہ صرف اولین ترجیح ہے بلکہ اس کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔انہوں نے یہ بات سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فان کی قیادت میں ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی، جس میں کیپیٹل ہسپتال میں صحت کی سہولیات کو بہتر سے بہترین فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا.
اس ملاقات کے بعد، سی ڈی اے اور اے ڈی بی نے اسلام آباد کے کیپیٹل ہسپتال کو ایک جدید طبی ادارے میں تبدیل کرنے کیلئے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کئے. جسکے تحت ہسپتال کی سہولیات کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا. اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فان نے دستخط کئے کیے. تقریب میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن طلعت محمود، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر اسٹیٹ اسفندیار بلوچ اور سی ڈی اے و اے ڈی بی کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے.
کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی ایما فان نے سی ڈی اے کے ملازمین کیلئے کیپیٹل ہسپتال میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے کی کوششوں کو سراہا. انہوں نے کہا کہ اے ڈی بی پاکستان کے صحت کے ڈھانچے کی ترقی میں مدد کے لیے پرعزم ہے۔ اپ گریڈ کیے گئے کیپیٹل ہسپتال میں جدید ترین طبی آلات، جدید علاج کی سہولیات اور بہتر مریضوں کی دیکھ بھال کی خدمات شامل ہوں گی۔ یہ منصوبہ اسلام آباد کی بڑھتی ہوئی آبادی کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان بالخصوص اسلام آباد میں عوامی صحت کی خدمات کے لیے نئے معیارات قائم کرے گا.