اسلام آباد (اردو ٹائمز): (پ ر: مورخہ 27 مارچ 2025): تعلیمی اصلاحات، پیشہ ورانہ تربیت اور ماحولیاتی تحفظ کے میدان میں ایک اہم قدم کے طور پر سی ڈی اے اور وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای نے جمعرات کے روز وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے تحت تاریخی مفاہمتی یاداشتیں (ایم او یوز) پر دستخط کئے. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور وفاقی سیکرٹری برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محی الدین احمد وانی کی موجودگی میں منعقدہ اس تقریب نے اسلام آباد میں تعلیم کو جدید بنانے، پیشہ ورانہ ہنر کی تربیت کو فروغ دینے اور ماحولیاتی استحکام کے جامع پروگراموں کا آغاز کیا گیا.
تفصیلات کے مطابق پہلے معاہدہ سی ڈی اے ماڈل اسکول کی مکمل جدید کاری سے متعلق ہے، جسے ایک جدید ترین تعلیمی ادارے میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس اپ گریڈیشن میں آئی ٹی پارک، روبوٹکس لیب، اے آئی روم، اور گوگل کلاس روم جیسی جدید ٹیکنالوجی کے وسائل متعارف کرائے جائیں گے جبکہ جدید کلاس رومز، ایک جدید لائبریری، بہتر کھیلوں کی سہولیات اور ایک ڈسپنسری سمیت جسمانی ڈھانچے کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ ثقافتی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے ایک مخصوص کلچرل روم بھی قائم کیا جائے گا.
تیسرے ایم او یو کے تحت، اسلام آباد اربن فاریسٹ انیشیٹو کے تحت تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم چلائی جائے گی. سی ڈی اے پودے، ضروری اوزار اور تیکنیکی مہارت فراہم کرے گا جبکہ ایف ڈی ای اس کے نفاذ اور دیکھ بھال کی نگرانی کرے گا. اس پروگرام میں ایک منفرد انعامی نظام بھی شامل ہے جس کے تحت شجرکاری مہم میں حصہ لینے والے طلباء کو اضافی تعلیمی نمبرز اور ماحولیاتی خدمات کے اعتراف میں سرٹیفکیٹس بھی دئیے جائیں گے.