اسلام آباد (اردو ٹائمز) حکومت کا ملک میں جلد 5جی سروسز شروع کرنے کا اعلان،ای سی سی نے فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کی منظوری دیدی

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کے تحت ای سی سی نے فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے جب کہ حکومت اس سفر میں مزید تیزی لا رہی ہے، مالیاتی اور ڈیجیٹل شمولیت میں سپیکٹرم کا بہت بڑا کردار ہے جب کہ جن سپیکٹرم کی نیلامی نہیں ہو سکی، وہ ایک لحاظ سے ملک کے لیے مالی نقصان ہی ہے، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آج منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں سپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی نے نیشنل اکنامک ریسرچ ایسوسی ایٹس (نیرا)کے نام سے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی تھیں، نیرا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کی نگرانی میں تفصیلی طور پر شراکت داروں کے ساتھ رابطہ کاری کی اور ماضی میں سپیکٹرم کی ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی نیلامیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ سپیکٹرم کی نیلامی کے عمل میں تمام بین الاقوامی معیارات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا اور اسی بنیاد پر سپیکٹرم کی قیمت، ادائیگی کی شرائط اور نیلامی کے ڈیزائن کے حوالے سے سفارشات دی گئیں، ان سفارشات پر غور و خوض کیا گیا اور سب سے پہلے پاکستان کے نقطہ نظر سے ان کو آگے لے کر جایا گیا جس کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آج ان سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download