اسلام آباد (اردو ٹائمز) جی ایچ کیو حملہ سمیت 10 مقدمات میں شیخ رشید کو ریلیف مل گیا

Share

جی ایچ کیو حملہ سمیت 10 مقدمات میں شیخ رشید کی عبوری ضمانتوں میں توسیع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی، جہاں جج ملک اعجاز آصف کے روبرو پراسیکیوٹرز، تفتیشی ٹیمیں اور وکلائے صفائی پیش ہوئے۔ اس موقع پر شیخ رشید بھی عدالت میں موجود تھے۔
عدالت نے درخواست پر دلائل سننے کے بعد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ، ان کے بھتیجے شیخ راشد کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کردی۔
بعد ازاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ان مقدمات سے میرا کوئی تعلق نہیں ۔ میں 9 مئی کو یہاں موجود نہیں تھا۔ مجھے میڈیا سے بات کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ اداروں کا میں نے ہمیشہ احترام کیا ہے۔ زندہ رہا تو این اے 56 اور 57 سے قلم دوات پر الیکشن لڑوں گا۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download