اسلام آباد (اردو ٹائمز) تھانہ کورال کی حدود میں خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
اسلام آباد کے علاقے کورال میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں تقریباً 40 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ واقعہ دن کے وقت پیش آنے کی اطلاع ہے، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون کو سر میں گولی لگی، تاہم قتل کے محرکات اور واقعے کی اصل وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکیں۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزید حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آسکیں گے۔