اسلام آباد (اردو ٹائمز) اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
8 کاروائیوں کے دوران 6 ملزمان گرفتار
کاروائیوں میں 2کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 214.22 کلوگرام منشیات برآمد
کاروائیاں
پشاور ایئر پورٹ پر بحرین جانیوالے 2 ملزمان کے قبضے سے 1.5 کلو گرام آئس برآمد
لاہور ایئر پورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 460 گرام وزنی 80 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد۔ملزم گرفتار
لاہور ایئر پورٹ کے کارگو شیڈ میں امریکہ سے آنیوالے پارسل میں کارٹن سے 1.750 کلو گرام ویڈ برآمد
اسلام آباد میں واقع کورئیر آفس میں یو اے ای جانیوالے پارسل میں موجودکپڑوں سے 210 گرام کینابینوئڈ برآمد
بالیلی چیک پوسٹ ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 8.4 کلو گرام چرس برآمد۔ملزم گرفتار
فیصل آباد روڈ شیخوپورہ کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 5 کلو گرام چرس اور 1 کلو گرام افیون برآمد۔ملزم گرفتار
یونیورسٹی روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 900 گرام چرس برآمد۔ملزم گرفتار
اغبرگ ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے قریب 195 کلو گرام افیون برآمد
کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔