اسلام آباد (اردو ٹائمز) اپیکس کمیٹی میں 26 نومبر کا تذکرہ، وزیراعظم اور گنڈا پور کے درمیان تلخ کلامی

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپیکس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزرا اعلی، سول اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان سمیت دیگر اہم عہدیدار شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق دوران اجلاس وزیراعظم نے 26 نومبر کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے مظاہرین پر گولی نہ چلانے کی وضاحت کی۔

جس پر وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے اعتراض کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم اور وزیر اعلی کے درمیان پی ٹی آئی احتجاج کے معاملے پر جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔اجلاس کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گنڈا پور نے کہا کہ اجلاس میں طے کیا ہے دہشتگردی کا مل کر خاتمہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ چھبیس نومبر پر اپنا موقف وزیراعظم کے سامنے رکھا،

ہمارے پینتالیس لوگ لاپتا ہیں، خدشہ ہے شہید نہ ہوگئے ہوں۔گنڈا پور نے اپنی روایتی انداز میں کہا کہ ایک سیاسی جماعت پر گولیاں برسائی گئیں وزیراعظم کہہ رہے ہیں کچھ نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی ملک کی خاطر مذاکرات کر رہے ہیں۔بعدازاں علی امین گنڈا پور نے کہا 26 نومبراحتجاج سے متعلق کمیشن بنانے کا مطالبہ ہے، کرم اورافغانستان کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہم افغانستان کے حوالے سے قبائلی عمائدین کوساتھ لیکر جرگہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download