اسلام آباد (اردو ٹائمز) الیکشن کمیشن کا اسلام آباد، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پروزیراعظم اور مریم نوازکو بلانے کا اشارہ

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو بلانے کا اشارہ دے دیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے کیس میں کہا کہ الیکشن کمیشن اگلی سماعت پر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا حکم دے گا جو آپ کے لیے سبکی کا باعث بنے گا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پنجاب کے سوا تینوں صوبوں نے بلدیاتی الیکشن کرادیا، یہ نہیں ہوسکتا کہ صوبائی حکومت قانون سازی نہ کرے اور 5 سال الیکشن ہی نہ ہوں۔
چیف الیکشن کمشنر کے استفسار پر وزیربلدیات پنجاب نے کہا کہ قانون سازی کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں زیر غور ہے ، کوشش ہے جلد قانون سازی کرائی جائے۔اس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے موقف اپنایاکہ پنجاب اور اسلام آباد میں حکومتیں بلدیاتی انتخابات میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس میں کہا کہ وفاق اور پنجاب میں (ن)لیگ کی ہی حکومت ہے، وہیں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے، اگلی سماعت پر کوئی پیش رفت ہونی چاہیے، آپ سے ٹائم نہیں پوچھیں گے، اب کمیشن ٹائم دے گا۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download