اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سال 2025 میں 15 ہزار 805 کیسز نمٹا دیے

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز):(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ کی سال 2025 کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سال 2025 میں 15 ہزار 805 کیسز نمٹا دیے جس میں سنگل بنچ نے 11108 جبکہ لارجر اور ڈویژن بنچز نے 4697 کیسز نمٹائے۔

جسٹس انعام امین منہاس دو ہزار انتالیس کیسز نمٹا کر سرفہرست رہے، جسٹس محمد اعظم خان 1841کیسز نمٹا کر دوسرے اور جسٹس محمد آصف 1338 کیسز نمٹا کر تیسرے نمبر پر رہے۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے 1223 کیسز جبکہ بطورقائم مقام چیف جسٹس 13 کیسز نمٹائے، جسٹس محسن اخترکیانی نے 1081، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 107 کیسز نمٹائے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 706، جسٹس بابر ستار نے 387، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 347، جسٹس ارباب محمد طاہر نے 812 کیسز نمٹائے۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 685، جسٹس خادم حسین سومرو نے 529 کیسز نمٹائے، چیف جسٹس، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل لارجر بنچ نے 32 کیسز نمٹائے۔ چیف جسٹس، جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل لارجر بنچ نے ایک کیس نمٹایا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سرداراعجازاسحاق خان پر مشتمل لارجر بنچ نے ایک کیس نمٹایا، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل لارجر بنچ نے ایک کیس نمٹایا، چیف جسٹس اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 2 کیسز نمٹائے۔

ڈویژن بنچ میں سے جسٹس بابر ستار اور جسٹس سرداراعجاز اسحاق خان پر مشتمل بنچ نے سب سے زیادہ 412 کیسز نمٹائے، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سرداراعجاز اسحاق خان پر مشتمل بنچ ٹیکسز سے متعلق کیسز کی سماعت کیلئے بنایا گیا تھا۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download