اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام “ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی” کے عنوان سے تقریری مقابلے کا انعقاد۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام “ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی” کے عنوان سے اسلام آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے آ ڈیٹوریم ہال میں تقریری مقابلے کا انعقادکیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آ ئی جی لا ءاینڈ آرڈر شاکر حسین داوڑ، ڈی آ ئی جی اسلام سیدعلی رضا اور چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے شرکت کی ،اس موقع پراسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا ،طلبہ نے تقاریر کے ذریعے شرکاءمیں روڈ سیفٹی جس میں ون ویلنگ کے نقصانات،دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کے استعمال کے فوائد، تیزرفتاری وموبائل فون کے نقصانات ودیگر ٹریفک قوانین کے متعلق شعور اجاگر کیا،ڈی آئی جی لاءاینڈ آرڈر شاکر حسین داوڑنے کہا کہ اسلام آبا د ٹریفک پولیس شہر میں منظم اور محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دینے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی