اسلام آباد (اردو ٹائمز) آل پاکستان پرئیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر ملک ابرارحسین نے مطالبہ کیا کہ حکومت ملک بھرکے نجی تعلیمی اداروں کو الیکٹرک بسیں فراہم کرے

Share

(ملک عمران خان اعوان)

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آل پاکستان پرئیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر ملک ابرارحسین نے مطالبہ کیا کہ حکومت ملک بھرکے نجی تعلیمی اداروں کو الیکٹرک بسیں فراہم کرے کیونکہ عدالتی احکامات کی روشنی میں تقریبا95فیصد پرائیویٹ سکولز کروڑوں کی بسیں خریدنے کی سکت نہیں رکھتے ہیں۔

گزشتہ روز یہاں سے جاری اپنے بیان میں ملک ابرار حسین کا کہنا تھا کہ نجی شعبہ تعلیم کے بارے میں فیصلہ سازی سے پہلے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل اپنایا جائے تاکہ سکول مالکان اور بچوں کے والدین کے لیے بہتر فیصلہ سازی عمل میں لانے میں مدد ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکولزوکالجز کیخلاف کارروائی کی بجائے سٹیک ہولڈرز کا موقف سنا جائے، حکومت کوسستی، ماحول دوست نقل و حمل کے اختیارات فراہم کرنا چاہیے۔ماحولیاتی تحفظ و فضائی آلودگی کا بحران فوری طور پر حکومتی اقدام کا متقاضی ہے! حکومت کو اسکی آئینی ذمہ داریاں بھی ادا کرنے پر پابند کیا جائے،پائیدارمستقبل یقینی بنانے کیلیے 1997 کے ماحولیاتی تحفظ کے ایکٹ کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومتیں فطرت پر مبنی حل میں سرمایہ کاری کرکے، گرین سرمایہ کاری کو فروغ دے کر اور پائیدار طریقوں کی حوصلہ افزائی کر کے کاربن فری ماحول قائم کریں۔ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ملک ابرارحسین کا کہنا تھاکہ 95فیصد نجی تعلیمی ادارے بسیں خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔۔ موجودہ مہنگائی کے دورمیں چھوٹے سکولوں کواپنا وجود برقرار رکھنامشکل ہوچکاہے۔ والدین بھاری فیسیں ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔ ایسے میں کروڑوں روپے کی بسیں خریدنا ناممکن ہے۔ حکومت اگر اپنے احکامات میں سنجیدہ ہے تو اسے چاہیے کہ سکولوں کو بھی الیکٹرک بسیں فراہم کریں تاکہ عدالتی احکامات کے مطابق بچوں کو پک ڈراپ کی سہولت دی جاسکے۔
۔

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download