اسلام آباد
(ملک عمران اعوان)
پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائیاں، اسلحہ ، شراب اور ہیروئن برآمد
پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ دنوں کے دوران بھی منشیات جس میں شراب، چرس اور ہیروئن شامل ہیں ضبط کی تھیں ۔تفصیلات کے مطابق گڈانی کے علاقے سے اعلی کوالٹی غیر ملکی شراب کی 959 بوتلیں اور 2203 کین بیئر برآمد کر لئے گئے ۔اسی طرح کی مختلف کاروائیوں میں گزشتہ دنوں میں گوادر سے ایک اور کاروائی کے دوران 332 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔ اس کے علاوہ وندر اور اوتھل ( بلوچستان ) سے ایک مشتبہ گھر او جھاڑیوں میں چھپائی گئی 44.5 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پکڑی جانے والی شراب اور ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 60 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈ ز منشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کی لعنت سے معاشرے کو پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔