اسلام آباد(اردو ٹائمز) عام انتخابات سے قبل نگران حکومت کا بڑا اقدام،ہاوسنگ سوسائٹیز کو گیس کنکشن دینے کا فیصلہ

Share

عام انتخابات 2024 سے قبل نگران حکومت کا بڑا اقدام، ہاوسنگ سوسائٹیز کو گیس کنکشن دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے گزشتہ چند سالوں سے بند گیس کنکشن گھریلو صارفین کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا، ابتدائی طور پر ملک بھر کی 100سے زائد ہاوسنگ سوسائٹیز کو ایل این جی کنکشن دینے کا مجوزہ پلان بنایا گیا ہے اس پر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اپنی ورکنگ مکمل کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ایک افتتاحی تقریب میں باضابطہ اعلان کرینگے ۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونیوالی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ان ہاوسنگ سوسائٹیز کو 3600روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی دی جائے گی جو کہ فکس ریٹ ہے جبکہ دوسری جانب گھریلو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ گیس ریٹ 4000 روپے ایم ایم بی ٹی یو چارج کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گیس کی کمی کے باعث حکومت گھریلو صارفین کو گیس اور ار ایل این جی مکس کر کے دے رہی پے جس سے گیس کے قمیتوں میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور وزارت پٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کو مجوزہ پلان سے آگاہ کردیا گیا ہے

VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download