LOADING

Type to search

پاکستان

کراچی (اردو ٹائمز) قائداعظم فاؤنڈیشن امریکہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر آصف ریاض قدیر سے متحدہ ہیلتھ کیئر کمیٹی کے وفد کی ملاقات

Share

کراچی (اردو ٹائمز) کراچی قائداعظم فاؤنڈیشن امریکہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر آصف ریاض قدیر صاحب کی دعوت پر متحدہ ہیلتھ کیئر کمیٹی پاکستان کے صدر ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی اور پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین قریشی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف ریاض قدیر نے ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی اور پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین قریشی کو اپنی کتاب اور شاعری سے مزین خوبصورت اسکارف بطور تحفہ پیش کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف ریاض قدیر نے وفاقی وزیر صحت و ریگولیشن سید مصطفیٰ کمال کو بھی ہیوسٹن، امریکہ آنے کی دعوت دی اور ان کے لیے بھی اپنی کتاب اور اسکارف کا تحفہ پیش کیا۔آخر میں مہمانوں نے پروفیسر ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کا پرتپاک استقبال، حوصلہ افزائی اور شعبۂ صحت کے حوالے سے قیمتی اور مفید مشورے دینے پر شکریہ ادا کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X