LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت محرم الحرام سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت محرم الحرام سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس۔اجلاس میں جدید ٹیکنالوجی، موثر کوآرڈینیشن، ٹریفک مینجمنٹ اور بروقت ریسپانس کے ذریعے فول پروف سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، ڈی آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی سکیورٹی سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی،اجلاس کے دوران محرم الحرام کے جلوسوں، مجالس اور دیگر مذہبی اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے کیے جانے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی، موثر باہمی رابطوں اور بروقت ریسپانس کے ذریعے سکیورٹی اقدامات کو مزید مضبوط اور موثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ، پرامن اور سہولت پر مبنی ماحول فراہم کیا جا سکے،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حساس مقامات، جلوسوں کے روٹس اور مجالس کے مقامات پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے،اجلاس میں ٹریفک مینجمنٹ پلان، ایمرجنسی ریسپانس میکانزم، شہریوں کی سہولیات اور مختلف اداروں کے درمیان موثر کوآرڈینیشن کے حوالے سے جامع حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کی سہولت اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ یونٹس ہمہ وقت متحرک رہیں گے ،آئی جی اسلام آباد نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری اور موثر اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا ءبرقرار رکھاجا سکے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X