LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) کراٹے ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام دوسری الکبیر آل پاکستان کراٹے کلب چیمپئن شپ کا انعقاد

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام دوسری الکبیر آل پاکستان کراٹے کلب چیمپئن شپ دی ماسٹرز اکیڈمی آف مارشل آرٹس، پی ڈبلیو ڈی اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ چیمپئن شپ میں اسلام آباد کے رجسٹرڈ کراٹے کلبوں نے بھرپور شرکت کی جبکہ کھلاڑیوں نے شاندار کھیل، نظم و ضبط اور اعلیٰ اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا تقریبِ تقسیمِ انعامات میں اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری رضوان الحق، راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی ڈائریکٹر اسپورٹس میڈم صدف، پاکستان ٹاؤن , پی ڈبلیو ڈی سوسائٹی کے صدر چوہدری ریاست , نائب صدر بلال عباسی، اور اونر فرینڈز مال پی ڈبلیو ڈی محمد اشتیاق نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی معزز مہمانانِ خصوصی نے کامیاب کھلاڑیوں میں تمغے تقسیم کیے اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ ایونٹ کے چیف ریفری اعجاز الحق جبکہ ریفری و ججز میں محمد عدنان اسلم، پرویز اقبال، فیاض، ربنواز بٹ، محمد رضوان اور نمرہ شاکر نے اپنے فرائض سرانجام دیے۔ اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر عدیل شیخ نے چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر تمام منتظمین، کوچز، آفیشلز اور کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔ اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد عدنان اسلم اس ایونٹ کے چیف آرگنائزر تھے۔ چیمپئن شپ سے منتخب ہونے والی بہترین مرد اور خواتین ٹیمیں آئندہ ہفتے لاہور میں منعقد ہونے والی الکبیر آل پاکستان کراٹے کلب چیمپئن شپ میں اسلام آباد کی نمائندگی کریں گی۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن محمد عدنان اسلم نے کہا کہ ایسے مقابلے نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download