LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (اردو ٹائمز) سی پی او سید خالد ہمدانی کا لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے شہر بھر کا دورہ

Share

راولپنڈی (اردو ٹائمز) سی پی او سید خالد ہمدانی کا لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے شہر بھر کا دورہ اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، سی پی او نے لاء اینڈ آرڈر صورتحال کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں، سی پی او نے سینئر افسران کو سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی ہدایت،دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے جس پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، سی پی او، تمام اہم مقامات پر پولیس تعینات کی گئی ہے، سی پی او، سیف سٹی اور دیگر کیمروں سے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، سی پی او، قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، سی پی اوسید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی نے لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے شہر بھر کا دورہ اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، سی پی او نے لاء اینڈ آرڈر صورتحال کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں، سی پی او نے سینئر افسران کو سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی ہدایت کی، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے جس پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا،کسی بھی صورت میں کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، تمام اہم مقامات پر پولیس تعینات کی گئی ہے، تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن کی ٹیمیں شہر بھر میں گشت کر رہی ہیں،سیف سٹی اور دیگر کیمروں سے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، کسی بھی قسم کی شر پسندی یا قانون شکنی پر قانون حرکت میں آئے گا، قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X