رحیم یار خان (اردو ٹائمز) سرکاری آفیسران، صحافیوں تاجروں اور شہریوں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کردار کشی عزت نفس مجروح اور بلیک میل کرنے کے خلاف این سی سی آئی اے میں درخواست داخل
Share
رحیم یار خان (اردو ٹائمز): سرکاری آفیسران، صحافیوں تاجروں اور شہریوں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کردار کشی عزت نفس مجروح اور بلیک میل کرنے کے خلاف این سی سی آئی اے میں درخواست داخل
سرکاری افسران، تاجروں، صحافیوں اور شہریوں کی مبینہ طور پر کردار کشی، ہراساں کرنے اور بھتہ خوری کیلئے بلیک میلنگ کے معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں درخواست پر فوری کاروائی شروع۔
درخواست گزار کے مطابق بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مختلف افراد کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز اور بے بنیاد مواد نشر کیا جا رہا ہے، جبکہ بعض پوسٹس میں سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ درخواست میں متعلقہ سوشل میڈیا پوسٹس، اکاؤنٹس اور دیگر مواد کی نشاندہی کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے مبینہ طور پر لوگوں کی عزتِ نفس مجروح کرنے، بلیک میل کرنے اور بدنام کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔
درخواست گزار نے NCCIA حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی مکمل انکوائری، متعلقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی چھان بین اور قانون کے مطابق ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ذرائع کے مطابق درخواست پر کارروائی آگے بڑھتے ہی اہم پیش رفت اور گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے،

