LOADING

Type to search

پاکستان

پشاور (اردو ٹائمز) محمد سہیل خان آفریدی کا تعلق خیبر کے قبائلی ضلع سے ہے۔

Share

پشاور (اردو ٹائمز) محمد سہیل خان آفریدی کا تعلق خیبر کے قبائلی ضلع سے ہے۔ وہ 12 جولائی 1989 کو پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم کے بعد بی ایس سی اکنامکس کی ڈگری حاصل کی۔ پیشے کے اعتبار سے وہ ایک تاجر ہیں۔ سہیل آفریدی 2024 کے عام انتخابات میں پہلی بار حلقہ پی کے 70 خیبر۔2 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکنِ صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ انہوں نے 31 ہزار 649 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار بلال آفریدی کو 7 ہزار 401 ووٹ ملے۔
انتخاب کے بعد انہیں صوبائی کابینہ میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے تعمیرات و مواصلات مقرر کیا گیا، بعد ازاں کابینہ کی تبدیلی کے دوران انہیں وزارتِ اعلیٰ تعلیم (Higher Education) کا قلمدان سونپا گیا۔ وہ زمانہ طالب علمی سے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے وابستہ رہے اور بعد میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بنے۔
علی امین گنڈا پور کے استعفے کے بعد تحریک انصاف نے سہیل آفریدی کو نیا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کیا ہے۔ وہ صوبے کے کم عمر ترین وزرائے اعلیٰ میں شمار ہوں گے اور ان کی نامزدگی کو پارٹی کے اندرونی اختلافات اور قیادت کے درمیان توازن کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ سہیل آفریدی کو ایک متحرک، نوجوان اور تنظیمی پس منظر رکھنے والا رہنما سمجھا جاتا ہے جس سے تحریک انصاف کو صوبے میں نئی توانائی ملنے کی امید ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X